27 اکتوبر، 2026، 9:13 AM

ایرانی ذہین ہیں اور مؤثر ہتھیار تیار کرتے ہیں، ٹرمپ کا اعتراف

ایرانی ذہین ہیں اور مؤثر ہتھیار تیار کرتے ہیں، ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکہ نے ایران کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور آبنائے ہرمز کی صورت حال پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ذہین ہیں اور مؤثر ہتھیار تیار کرتے ہیں، تاہم امریکہ نے انہیں سخت شکست دی ہے۔

ٹرمپ نے ایران کے خلاف غیرقانونی حملے کا جواز پیش کرنے اور اسرائیلی حکومت کی حمایت میں دعوی کیا کہ ایران جوہری میزائل تیار کرنے سے صرف دو ہفتے دور تھا۔ انہوں نے ایران کو دنیا میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والا سب سے بڑا ملک بھی قرار دیا۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی صورت حال کے بارے میں بھی دعوی کیا کہ امریکہ کو اس آبی گزرگاہ پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور اب جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں تیل آبنائے ہرمز سے گزر رہا ہے۔

News ID 1942397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha